21 فروری مادری زبانوں کا عالمی دن
نومبر 1999 میں یونیسکو (UNESCO) نے مادری زبانوں کے تحفظ اور اپنی مادری زبانوں کے لیے بنگلہ دیش میں اپنی جانیں قربان کرنے والے مہلوکین کی یاد میں 21 فروری کو پوری دنیا میں مادری زبانوں کا عالمی دن قرار دیا، دنیا میں اس وقت بولی جانے والی کم ازکم 1500 زبانیں ایسی ہیں جن کے بارے میں ماہرین کو خدشہ ہے کہ وہ اس صدی کے آخر تک ختم ہو جائیں گی، کیونکہ انہیں بولنے والا کوئی فرد باقی نہیں رہے گا۔
جن زبانوں کے مٹنے کا خطرہ ہے، وہ بالعموم بول چال کی زبانیں ہیں اور ان کا کوئی رسم الخط نہیں ہے ان کے بولنے والے بہت کم رہ گئے ہیں اور ان کی اولادیں اپنی مادری زبان پر مروجہ زبانوں کو ترجیح دیتی ہیں،دنیا بھر میں بولی جانے والی زبانوں کی صحیح تعداد کسی کو بھی معلوم نہیں ہے، لیکن ماہرین کے مطابق، باقاعدہ تسلیم شدہ زبانوں کی تعداد 7000 کے لگ بھگ ہے ، جن میں سے ڈیڑھ ہزار زبانیں اپنے خاتمے کی جانب بڑھ رہی ہیں ۔
ترکیہ نے جدید ترین ففتھ جنریشن طیارہ تیار کرلیا
اپنی ماں بولی (ڈی این اے کی زبان) سے جڑے رہنے والے تمام انسانوں کو یہ دن مبارک ہو ، آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا چاہئیے کہ ہم اپنی اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی اس نشانی کی نہ صرف قدر کریں گے بلکہ اس نشانی کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش بھی کریں گے ۔