ٹرمپ انتظامیہ نے عرب رہنماؤں کے سامنے غزہ میں جاری جنگ ختم کرنے کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا ہے۔ یہ منصوبہ منگل کے روز پیش کیا گیا جس پر رہنماؤں کے درمیان اس بات پر تبادلۂ خیال ہوا کہ حتمی تجاویز پر کس طرح اتفاق کیا جا سکتا ہے جو تنازع کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو سکے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ آئندہ دنوں میں کسی نہ کسی قسم کی پیش رفت متوقع ہے، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی وفد اور عرب رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ ہمارا اجلاس نہایت نتیجہ خیز رہا۔نیویارک میں کونکورڈیا سمٹ کے دوران اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ ہم نے جو منصوبہ پیش کیا ہے اسے ہم ’ٹرمپ 21 نکاتی امن منصوبہ برائے مشرقِ وسطیٰ اور غزہ‘ کہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس امن منصوبے میں اسرائیل سمیت خطے کے تمام پڑوسی ممالک کے خدشات کو مدنظر رکھا گیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ دنوں میں کسی نہ کسی قسم کی مثبت پیش رفت کا اعلان کر سکیں گے۔

سیلاب متاثرین کا دکھ الفاظ نہیں، عملی مدد سے کم ہوگا: مریم نواز

فلسطینی صدر کا جنرل اسمبلی سے خطاب، اسرائیلی اقدامات کو جنگی جرم اور نسل کشی قرار

بنگلہ دیش کیخلاف قومی ٹیم مشکلات کا شکار، 49 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

Shares: