ایرانی میڈیا کے مطابق 13 جون کو اسرائیلی حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ملک گیر کارروائیاں کرتے ہوئے 21 ہزار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔
ان میں سے 41 فیصد گرفتاریاں عوام کی نشاندہی اور اطلاعات پر کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق 2 ہزار سے زائد گرفتاریاں غیر قانونی مہاجرین کی ہوئیں جبکہ 261 افراد کو جاسوسی کے شبہے میں حراست میں لیا گیا۔ مزید 172 افراد کو بغیر اجازت ایرانی مقامات کی ویڈیو بنانے پر گرفتار کیا گیا۔
ایرانی میڈیا نے بتایا کہ اس دوران آن لائن فراڈ اور دیگر سائبر جرائم کے 5 ہزار 700 سے زائد کیسوں کی بھی تفتیش کی گئی۔
شبمن گل آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ، ریکارڈ چوتھی بار اعزاز اپنے نام
خیبر پختونخوا: ٹورازم پولیس 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
برطانیہ: ناٹنگھم شائر جیل میں ڈرون پہنچانے کی کوشش، 3 افراد گرفتار
کوئٹہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، پولیس موبائل محفوظ