ملک بھر میں غیرقانونی غیرملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ حکومتِ پنجاب کے خصوصی احکامات پر گزشتہ 5 روز کے دوران صرف راولپنڈی میں 216 غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو حراست میں لے کر ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق غیرقانونی افغان باشندوں کو مکان کرائے پر دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں 18 مالک مکان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔پولیس نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو نہ تو مکان کرائے پر دیں اور نہ ہی کوئی کاروباری لین دین کریں، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔مزید کہا گیا ہے کہ کوئی شہری غیرقانونی غیرملکی کو ملازمت پر نہ رکھے، جبکہ قانونی طور پر مقیم غیرملکی اپنی رجسٹریشن متعلقہ تھانے میں کروائیں۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور غیرقانونی غیرملکیوں کی اطلاع پولیس کو دیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد غیرقانونی غیرملکیوں کے انخلا کے عمل میں تیزی آئی ہے، اور اب تک لاکھوں افغان شہری وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں
پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی سازشیں، مگر یہ مضبوط درخت بن چکا ہے: وزیراعظم
کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایف آئی اے افسر جاں بحق
پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ







