غزہ:اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزینوں کے سکول پر فضائی حملہ، 22 فلسطینی شہید ہوگئے۔

باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 30 فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں، شہدا میں 13 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں، اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں الزیتون سکول کو بھی نشانہ بنایا، حملے میں 30 افراد زخمی ہوئے، فلسطین وزارت صحت کے مطابق ہفتے کو غزہ میں الزیتون کے علاقے میں پناہ گزین سکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 22 افراد شہید ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں،جنگ کے دوران یہ سکول بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد یہاں بے گھر افراد نے پناہ لی تھی۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو ایک اور عینی شاہد احمد عظام نے کہا کہ میں نے اسکول میں کسی بھی مرد کو زخمی نہیں دیکھا تھا۔ شہید اور زخمی ہونے والے بچے تھے یا پھر خواتین۔ احمد عظام نے کہا کہ ہم مر رہے ہیں مگر ہمارے اسلامی پڑوسی صرف تماشا دیکھ رہے ہیں وہ اپنی زندگی میں مست ہیں اور اسرائیل سے پینگیں بڑھانے میں مصروف ہیں مظلوم فلسطینیوں کی مدد کرنے کے لیے مسلم دنیا میں سے کوئی بھی آگے نہیں بڑھ رہا۔

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پرحملہ،ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی

واضح رہے اسرائیلی دہشت گردانہ حملوں میں غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 41 ہزار 391 ہوگئی ہے جبکہ 95 ہزار 790 فلسطینی زخمی ہیں،جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے-

ایم کیو ایم ،سنی تحریک کا شہر قائد کی بہتری کیلئے مل کر چلنے پر …

Shares: