سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنۃ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے میں آپریشن کیا گیا، جس دوران فورسز اور فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تمام 22 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن ”عزمِ استحکام“ کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں کررہے ہیں۔

صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا خراجِ تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کررہی ہیں، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی کامیاب کارروائی پر فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی ہر صورت ناکامی ہماری اولین ترجیح ہے، جبکہ سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں انتہائی قابلِ ستائش ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہادر سپوتوں نے ایک بار پھر فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا

بحریہ ٹاؤن لاہور میں بجلی بند، شہری شدید پریشان، 35 ہزار گھر شامل

پاکستان بار کونسل انتخابات 2025، 59 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے

تاجکستان نے افغانستان کا حملہ دہشتگردی قرار دے دیا

Shares: