سید وارث شاہؒ کے 224 ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز

باغی ٹی وی : شیخو پورہ (محمد طلال سے)پنجابی زبان کے معروف شاعر اور عالمی شہرت یافتہ رومانوی داستان ہیر رانجھا کے خالق پیر سید وارث شاہ کے 224 ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات شیخوپورہ کے نواحی قصبہ جنڈیالہ شیر خان میں شروع ہو گئ ہیں۔تقریبات کا آغاز ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار ، ضلعی انتظامیہ کے افسران ، معروف روحانی شخصیت پیر رفیق الحسن قریشی اور عرس کمیٹی کے ممبران نے مزار کو عرق گلاب سے غسل دےکر کیا۔ ڈپٹی کمشنر ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ، معروف روحانی شخصیت پیر رفیق الحسن قریشی ، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور عرس کمیٹی کے ممبران نے عقیدت مندوں کے ہمراہ مزار پر چادر چڑھاٸی اور فاتحہ خوانی کی۔ عرس کی تقریبات میں مزار پر پنجابی مشاعرہ ، مقابلہ ہیر گاٸیکی ، صوفی ناٸٹ سمیت دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی ، جس میں پاکستان بھر سے فنکار شرکت کریں گے۔ عرس کے دوسرے روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ عرس کو شایان شان طریقے سے منانے اور زاٸرین کی سہولت کے لیے وسیع پارکنگ ، میڈیکل کیمپ اور سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گیے ہیں۔

Comments are closed.