محرم الحرام کاآغاز، لاہور پولیس آپریشنز ونگ کا سکیورٹی پلان جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محرم الحرام کاآغاز، لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے سکیورٹی پلان جاری کر دیا
ڈی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں 15 ہزارسے زائد پولیس افسران واہلکارڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔12ایس پیز،34 ڈی ایس پیز،83 انسپکٹرز تعینات ہونگے۔ مجموعی طور پر 5235 مجالس منعقد اور650 عزاداری جلوس برآمد ہونگے۔
حساسیت کے اعتبار سے 610مجالس کو کیٹیگری اے،3471کوبی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔1154مجالس سی کیٹیگری میں ہونگی۔
143عزاداری جلوسوں کو کیٹیگری اے، 449 کو بی جبکہ 58کو سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔ شہر کے 54 مخصوص پوانٹس پر شہریوں اور وہیکلز کی چیکنگ عمل میں لائی جائے گی۔ تمام مجالس اور عزاداری جلوس اہم،بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔
10ہزار سے زائد رضا کاروں کی ترببت مکمل،شرکا کی چیکنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔مذہنی منافرت پر مبنی لٹریچر ،متنازعہ تقاریر، وال چاکنگ اور تشہیر پر سخت پابندی ہے۔ شرکاء کو مکمل تلاشی کے بعد ہی مجالس و امام بارگاہوں میں داخلے کی اجازت ہو گی۔شہری،عزادار اور پولیس فورس دوران محرم کورونا ایس او پیز پر عملدرامد کرکے صحت کا تحفظ یقینی بنائیں۔