کراچی: پاکستان کے نور زمان نے انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ مینز ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔
کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں نور زمان نے مصر کے کریم التورکی کو 2-3 سے شکست دی ابتدا کے 2 گیمز میں دو صفر کے خسارے سے شاندار کم بیک کے بعد نور زمان نے 3 سیٹ سےکامیابی حاصل کی۔
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انعامات تقسیم کیےانڈر23 ورلڈ چیمپئن شپ کے فاتح نور زمان کو 5 ہزار 250 ڈالر انعام دیا گیا مصر کے کریم التورکی کو 3 ہزار 450 ڈالر کا انعام دیا گیا، چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 60 ہزار ڈالرز تھی۔
کنگنا رناوت کا زائد بجلی کے بل کا دعویٰ ،ریاستی حکومت کا ردعمل
انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر صدر اور وزیراعظم نے نور زمان کو مبارک باد دی ہے، وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی نور زمان کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ نور زمان جیسے باصلاحیت نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔








