جعلی بینک اکاوَنٹس کے اہم ملزم کو سپریم کورٹ نے دی ضمانت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاوَنٹس کے ملزم انور مجید کو ضمانت دے دی

عدالت نے انور مجید کو 10 کروڑ کی بینک گارنٹی جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا،سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ملزم انور مجید کا پاسپورٹ عدالت میں جمع کرایا جائے،ملزم انور مجید کا نام ای سی ایل پر رہے گا،

عدالت نے حکم دیا کہ نیب تفتیش میں تعاون جاری رکھا جائے،بنک گارنٹی کی رقم ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ کے پاس جمع کرائی جائے,

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ضمانت کا کیس دو رکنی بینچ نہیں سن سکتا، جس پر جسٹس قاضی امین نے کہا کہ دو رکنی بینچ ضمانت کا کیس سن سکتا ہے،انور مجید کے وکیل منیر اے ملک نے عدالت میں کہا کہ طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست کی ہے،میرا موکل مختلف بیماریوں کا شکار ہے ،میرے موکل کی سرجری پاکستان میں ہونے سے جان کو خطرہ ہوگا،شریک ملزم کو ضمانت مل چکی جبکہ انور مجید دو سال سے جیل میں ہیں

جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بیمار شخص کو ضمانت ملنی چاہئے مگر ملک میں رہ کر علاج کرائیں،نیب کا سیاسی ملزمان سے رویہ دوسرے ملزمان سے الگ ہے ، جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ نیب کا رویہ سیاسی ملزمان سے الگ نہیں ہونا چاہئے

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ انور مجید پہلے دن سے این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج ہیں،این آئی سی وی ڈی ملک کا سب سے بہترین ہسپتال ہے ،ملزم کیخلاف 15 انکوائریاں اور 4 ریفرنسز چل رہے ہیں،4 ارب سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے،پرانی میڈیکل رپورٹس پر ضمانت مانگی جارہی ہے, جس پر منیر اے ملک نے کہا کہ ہم نے نئے گراونڈز پر ضمانت کی درخواست دی،آصف علی زرداری کو ایک کروڑ روپے کے عوض ضمانت دی گئی جس پر جسٹس قاضی امین نے کہا کہ انکی بات نہ کریں آصف علی زرداری کو چھوڑیں،عدالت نے نیب پراسیکوٹر کی میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا مسترد کر دی

واضح رہے کہ سال 2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور بڑے بڑے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ اگست میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

7 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے ملزمان سے اب تک 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی ،کراچی اسٹیل مل کی 10ارب 66کروڑکی اراضی ملزمان سے واپس لے لی،اراضی کراچی اسٹیل مل کو واپس بھی کر دی گئی،ایک اور ملزم سے پلی بار گین کی مد میں 48کروڑ روپے بھی وصول کئے گئے،

Shares: