24 دنوں میں کچرا فروخت کر کے حکومت نے 252 کروڑ کما لئے

24 دنوں میں کچرا فروخت کر کے حکومت نے 252 کروڑ کما لئے

صفائی مہم،  24 دنوں میں کچرا فروخت کر کے حکومت نے 252 کروڑ کما لئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مودی سرکار کی زیر نگرانی خصوصی صفائی مہم جاری ہے، رواں ماہ 2 اکتوبر کو شروع ہونے والی مہم 31 اکتوبر تک جاری رہے گی، اس مہم کے دوران سرکاری دفاتر میں موجود کچرے کو ہٹایا جا رہا ہے، دفاتر میں موجود کباڑ کو بھی ہٹایا جا رہا ہے ،اس دوران حکومت نے 24 دنوں میں کچرا فروخت کر کے 252 کروڑ کما لئے ہیں،

گزشتہ برس بھی بھارتی حکومت نے اس طرح کی ایک مہم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر شروع کی تھی تا ہم کچرا فروخت کرکے صرف 62 کروڑ حاصل کئے تھے تا ہم رواں برس حکومت نے کافی رقم کما لی ہے، مودی سرکار کی زیر نگرانی صفائی مہم کے دوران سرکاری دفتار میں پڑی غیر ضروری سرکاری فائلوں، الیکٹرانک کی خراب چیزوں کو بھی فروخت کیا جا رہا ہے، حکومتی حلقوں کے مطابق اس مہم کے دو فائدے مل رہے ہیں ، ایک تو ریونیو جمع ہو رہا ہے دوسری جانب فائلیں ختم کرنے سے دفاتر میں جگہ خالی ہو رہی ہے

بھارت میں جاری صفائی مہم کی نگرانی ریاستی وزیر جتیندر سنگھ کر رہے ہیں، انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دفاتر کی صفائی کے دوران 252 کروڑ کی آمدن ہو چکی ہے جبکہ مزید اس میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ ایک ہفتہ ابھی بھی باقی ہے، صفائی مہم کے تحت کمپیوٹر اور دیگر طرح کے الیکٹرانک کچرے کے علاوہ سرکاری دفاتر میں موجود پرانی فائلوں کو بھی بیچا جا رہا ہے اب تک صرف سنٹرل سکریٹریٹ میں 40 لاکھ سے زیادہ فائلوں کو ختم کیا جا چکا ہے۔ ان میں تقریباً 31 لاکھ ای فائلس جب کہ 8 لاکھ سے زیادہ کاغذوں والی فائلیں تھیں

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصدیق

Comments are closed.