بلوچستان کی یخ بستہ ہوائوں کے سبب شہر قائد میں سردی کی لہر برقرار ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ جناح ٹرمینل پر 8.9، فیصل بیس پر 11.5 اور مسرور بیس پر 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 جبکہ کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ دن بھر 3 سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔شہریوں کو سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے کم محسوس ہو رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہلکی دھند کے باعث پیرکی صبح کم سے کم حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مؤخر کرنے کا فیصلہ