چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کیا کیا اچھے کام ہوئے؟ فہرست جاری

چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کیا کیا اچھے کام ہوئے؟ فہرست جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کیا کیا اچھے کام ہوئے ،تحریک انصاف نے ان کی فہرست جاری کر دی،مرکزی سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف احمد جواد نے فہرست جاری کی ہے.

احمد جواد کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے روایتی ہتھیاروں کے کنونشن کا سربراہ منتخب ہوا، انسداد منشیات فورس نے 19 ملزمان حراست میں لیکر 765 کلو منشیات برآمد کرلیں، پاکستان کیخلاف زہریلے پراپیگنڈے میں مصروف 265 سے زائد جعلی میڈیا اکاؤنٹس بے نقاب ہوئیں،نیب کے دعوے کے مطابق اسحقٰ ڈار کے بنک اکاؤنٹس سے 500 ملین واپس حاصل کروالئے گئے،

احمد جواد کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سری لنکا راولپنڈی اور کراچی میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے تیار ہے،پاکستان ٹائیفائیڈ کیخلاف کانجوگیٹ ویکسین متعارف کروانے والا پہلا ملک بن گیا، حکومتی سیکیورٹیز میں 711 ملین ڈالرز کی اضافی سرمایہ کاری ہوئی،ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے ایف بی آر نے انکم ٹیکس جمع کروانے سے متعلق مطالعاتی ویڈیو جاری کردی، خواتین کو انکے حقوق، وظائف، نوکریوں اور دیگر مواقع سے آگاہی دینے کیلئے "بیٹی” نامی موبائل ایپلیکشن جاری کی گئی

احمد جواد کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق 144 عالمی کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ 2020 کیلئے پری لیمینری گولڈ کیٹیگری میں اپنا اندراج کروا لیا، پاکستان کے پیشہ ور فضائی ٹریفک کنٹرولر نے بھارتی ایئرلائن کی اومان جانے والے پرواز کو بڑے حادثے سے بچا لیا،

Comments are closed.