عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کی رہائی سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔

دوران سماعت اٹارنی جنرل عثمان اعوان نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ انتطار پنجوتھا 24گھنٹے میں بازیاب ہو جائیں گے،وکیل درخواست گزار فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے امید دلائی ہے ہم تو امید ہی کر سکتے ہیں، ہم چاہتے ہیں انتظار حسین پنجوتھا خیریت سے واپس آئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق نے استفسار کیا کہ 24 گھنٹے پھر اب سے شروع ہوں گے؟ اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ کل اِسی وقت تک انتظار پنجوتھا واپس آ جائیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ کی مبینہ گمشدگی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکیل علی اعجاز نے موقف اختیار کیا کہ انتظار پنجوتھہ ایڈووکیٹ سے 8 اکتوبر شام 4 بجے سے رابطہ نہیں ہورہا ہے انتظار پنجوتھہ کو ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی ہے پولیس سمیت دیگر اداروں سے رابطہ کیا مگر تاحال انتظار پنجوتھہ کا کچھ علم نہ ہوسکا،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ انتظار حسین پنجوتھہ کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں وفاق کو سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری دفاع کے ذریعے فریق بنایا گیا ہے، چیف کمشنر اسلام آباد ، ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔

پنجاب کالج سوشل میڈیامہم،عمران ریاض،سمیع ابراہیم سمیت 36 افراد پر مقدمہ

راولپنڈی،طلبا کا احتجاج، توڑ پھوڑ،پولیس کی شیلنگ

مبینہ زیادتی ،طلبا کا احتجاج، آئی جی پنجاب کو عدالت نے کیا طلب

پنجاب کالج مبینہ زیادتی کیس،کالج انتظامیہ کی طلبا سے کلاسوں میں جانے کی اپیل

لاہور کے کالج میں طالبہ سے زیادتی ،مبینہ من گھڑت ویڈیو کے خلاف مقدمہ درج

لاہور میں طالبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی: پنجاب حکومت کی ہائی پاور کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ

پنجاب کالج مبینہ زیادتی، پولیس واقعہ سے انکاری،طلبا کا آج پھر احتجاج

پنجاب کالج مبینہ زیادتی بارے من گھڑت افواہ پھیلانے والا گرفتار

Shares: