کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز کے پیش نظر 24 نومبر تک شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت عوامی اجتماعات اور احتجاج پر پابندی ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کے تحت کراچی میں 7 روز کے لیے 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی جب کہ شہر قائد میں 18 سے 24 نومبر تک احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے موقع پر حفاظتی اقدامات کے تحت مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی ہے، وزارت دفاع اور ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈیبو) کے زیرانتظام ہونے والے دفاعی نمائش کا آغاز آج سے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ہوگیا ہے جو 22 نومبر تک جاری رہے گا۔موصول ہونے والا نوٹی فکیشن 18 نومبر کو کراچی ڈویژن کمشنر آفس کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) جاوید اختر اوڈھو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوامی اجتماعات آئیڈیاز 2024 میں شرکت کے لیے آنے والے غیر ملکی مہمانوں کے لیے سیکیورٹی رسک پیدا کرسکتے ہیں۔

عالمی اردو کانفرنس 5 تا 8 دسمبر آرٹس کونسل کراچی میں ہو گی

ہوٹلز ،گیسٹ ہائوسز کیخلاف کریک ڈائون ، 9غیر ملکی باشندےگرفتار

سندھ حکومت کا چائلڈ پروٹیکشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح

10کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل موٹرسائیکلیں برآمد

Shares: