وفاقی حکومت نے 3 مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے-
وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں،وفاقی وزیر نے کہا کہ 10 اداروں کی نجکاری ایک سال کے اندر مکمل کی جائے گی، 13 اداروں کی نجکاری دوسرے مرحلے میں 3 سال کے اندر کی جائے گی، تیسرے مرحلے میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری 5 سال میں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پی آئی اے، روزویلٹ ہوٹیل، زرعی ترقیاتی بینک جیسے اہم اداروں کی نجکاری کی جائے گی، پہلے مرحلے میں آئسکو سمیت تین ڈسکوز کی نجکاری بھی کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں اسٹیٹ لائف انشورنس، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن، چار جنکوز کی نجکاری کی جائے گی۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں لیسکو سمیت 6 ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی، آخری،مرحلے میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔
عتیقہ اوڈھو کو شادی کے پیغامات موصول ہونے لگے
پلوامہ حملےاور مودی کی کرپشن کو بےنقاب کرنیوالے سابق گورنر کی پراسرار موت
اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا








