ریئلٹی شو بگ باس کی 24 سالہ اہم شخصیت سڑک حادثے میں ہلاک

نئی دہلی :ریئلٹی شو بگ باس کی 24 سالہ اہم شخصیت سڑک حادثے میں ہلاک،اطلاعات کے مطابق بھارت کے معروف ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کی ٹیلنٹ مینیجر ایک روڈ حادثے میں چل بسیں۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 24 سالہ ٹیلنٹ مینیجر پستا ڈھکڑ بگ باس 14 کی شوٹنگ سے واپس گھر جارہی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق پستا ڈھکڑ ایک اسکوٹر پر سوار تھیں اور ان کے ساتھ ان کی اسسٹنٹ بھی موجود تھیں، اس دوران ایک گڑھے کی باعث اسکوٹر پھسل گیا اور دونوں روڈ پر گرگئیں ،

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران پیچھے سے آنے والی وین پستا پر چڑھ گئی جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

بگ باس ٹیم کی اہم رکن کی ناگہانی موت پر شو سے وابستہ متعدد افراد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Comments are closed.