تعلیمی انقلاب کے لئے طاہرالقادری کا ملک بھر میں 25 ہزارمراکز علم قائم کرنے کا اعلان

0
50

پاکستان کو تعلیمی انقلاب کی ضرورت ہے .ڈاکٹر طاہرالقادری

بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ قوم کو تعلیمی انقلاب کی ضرورت ہے، تعلیمی انقلاب کے لئے ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ فکری و ذہنی انتشار سے نجات کے لئے ہر گھر کو مرکز علم بنانا ہوگا،سیاسی و سماجی زوال کی بڑی وجہ منفی و غیر ذمہ دارانہ رویے ہیں۔جائز و ناجائز کی تمیز کھو دینے والی قومیں محکوم بن جاتی ہیں۔اخلاقی تربیت کے بحران کی وجہ سے نیکی وبدی کی تمیز ختم ہو گئی، اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق ڈاکٹر طاھرالقادری نے کہا کہ قوم کو تعلیم و تربیت کردارو اخلاق کے انقلاب کی ضرورت ہے، فحاشی،عریانی، بدعنوانی کو برائی نہ سمجھنا سب سے بڑا بحران ہے،ڈاکٹر طاہر القادری نے مراکز علم کے نصاب کے لیے تعلیمی ماہرین و مذہبی سکالرز پر مشتمل کمیٹی بنا دی۔ اجلاس میں خرم نواز گنڈا پور ،بریگیڈیئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، انجینئر رفیق نجم،رانا ادریس،رانا فاروق، سعید رضا بغدادی، نوراللہ صدیقی ،علامہ مرتضیٰ علوی،انیلا الیاس،ام حبیبہ اسماعیل،علامہ حسن جماعتی و دیگر نے شرکت کی۔

دوسری جانب سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے لیگل ترجمان عوامی لائرز موومنٹ کے مرکزی رہنما نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پولیس ملزمان کی طرف سے جے آئی ٹی کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کر رہے ہیں۔ہمارا اول روز سے یہ موقف ہے کہ سانحہ کی درست تفتیش سے ہی انصاف کا عمل ٹریک پر آئے گا ۔انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی رٹ پٹیشن تین سال سے زیر سماعت ہے اس دوران 42بار کیس فکس ہوا اور اب ساتویں دفعہ بنچ بنا،امید ہے اس بار ضرور فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے جے آئی ٹی کیس کی سماعت کی،پولیس ملزمان کے وکلاء کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جے آئی ٹی بنانے کے بارے ججمنٹ اس پس منظر میں نہیں ہے جیسے بیان کی جاتی ہے جس پر معزز لارجر بنچ کے ججز کی طرف سے کہا گیا تو پھر آپ سپریم کورٹ سے رجوع کریں؟نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاکہ جے آئی ٹی کو کام کرنے سے روکا گیا ہے جس کی وجہ سے انصاف کا عمل بری طرح متاثر ہوا ہے ہم امید رکھتے ہیں کہ اب اس پر جلد فیصلہ ہوگا اور انصاف کا ٹوٹا ہوا سلسلہ بحال ہو گا۔ لیگل ترجمان نے کہاکہ یہ بات باعث حیرت ہے کہ پولیس کا معمولی تنخواہ لینے والا کانسٹیبل راتوں رات نامی گرامی مہنگے ترین وکلاء کی قانونی خدمات کیسے حاصل کر لیتا ہے؟انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لگتاہے سر آئینہ میرا عکس ہے پس آئینہ کوئی اور ہے۔

ملزموں کو ترقیاں ملنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دینے کیلئے الفاظ نہیں مل رہے:ڈاکٹر طاہرالقادری

طاہرالقادری کا سیاست چھوڑنے کا اعلان، کہا تبدیلی والے کہاں ہیں؟

عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں، سیاسی کزن طاہرالقادری کی وزیراعظم پر کڑی تنقید

Leave a reply