صحرائے تھر ، بارشیں سانپ نکل آئے،3 دن میں25 سے زائد افراد کو سانپوں نے ڈس لیا
چھاچھرو،باغی ٹی وی (ویب نیوز)صحرائے تھر ، بارشیں سے سانپ نکل آئے،3 دن میں25 سے زائد افراد کو سانپوں نے ڈس لیا
تفصیل کے مطابق صحرائے تھر میں بارشوں کے بعد سانپ بلوں سے باہر آگئے، جس کی وجہ سے سانپوں کے ڈسنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ 25 سے زائد افراد سانپوں کے ڈسنے سے زخمی ہوگئے۔ تھر کے علاقے چھاچھرو کے ریگستان میں حالیہ بارشوں کے بعد شدید گرمی سے سانپ نکل بلوں سے باہر نکل آئے۔ سانپوں کے کاٹنے سے 11 افراد زخمی ہوگئے،3روز کے دوران سانپ کے ڈسنے سے زخمی افراد کی تعداد 25 ہوگئی۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمی افراد میں متعدد خواتین اور بچے شامل ہیں، اسپتال انتظامیہ کے مطابق سانپوں کے کاٹے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دور دراز کے علاقوں میں قائم ڈسپنسریوں میں سانپ کے ڈسنے کے بچاؤ کی ویکسین دستیاب نہیں ہے اور صرف یہ سہولت بڑے اسپتالوں تک محدود ہے۔دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ تحصیل ہسپتالوں میں سانپ کے ڈسنے سے بچاؤ کی ویکسین کی دستیابی اپنی جگہ احسن قدم ہے لیکن دور دراز کی ڈسپنسریوں میں ویکسین کی دستیابی کو ممکن بناکر لوگوں کی جانیں بچائی جائیں-