فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سمیت قومی اسمبلی کے 25 فیصد ارکان نے 19ویں اجلاس کی کسی نشست میں شرکت نہیں کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یکم سے 5 ستمبر 2025 تک جاری اجلاس میں 82 ارکان غیر حاضر رہے، جبکہ 111 ارکان نے تمام نشستوں میں شرکت کی۔فافن کے مطابق 216 ارکان میں سے صرف 50 نے رخصت کی درخواست دی، باقی 166 بغیر اطلاع کے غیر حاضر رہے۔چار وفاقی وزرا اور ایک وزیرِ مملکت نے تمام نشستوں میں شرکت کی، جب کہ 10 وفاقی وزرا کسی نشست میں شریک نہیں ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق خواتین ارکان کی حاضری مرد ارکان کے مقابلے میں بہتر رہی، 35 خواتین نے تمام نشستوں میں شرکت کی.

اسرائیل غزہ کے شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کا پابند ہے،عالمی عدالت انصاف

سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی،کچے کے 71 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ غیر قانونی اسلحہ کیس میں بری

Shares: