امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر یکم اگست سے 25 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ روس سے فوجی ساز و سامان اور تیل کی مسلسل خریداری پر اضافی جرمانے کی بھی تصدیق کر دی گئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ اگرچہ بھارت ہمارا دوست ہے، لیکن برسوں سے ہمارا اس کے ساتھ تجارتی لین دین انتہائی کم رہا، کیونکہ بھارت کے ٹیرف دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔انہوں نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمیشہ روس سے بڑی مقدار میں فوجی ساز و سامان خریدتا آیا ہے، اور توانائی کے معاملے میں بھی روس کا بڑا خریدار ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب پوری دنیا روس پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ یوکرین میں جاری قتل و غارت گری بند کرے، بھارت کا یہ رویہ قابل قبول نہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ "بھارت پر یکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا اور روس کے ساتھ دفاعی و توانائی تعلقات پر اسے اضافی جرمانے کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔”

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے میں تاخیر پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے زیادہ ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی۔

ناکامی کا خوف ،تحریر: انجینیئر علی رضوان چوہدری

Shares: