تلہ گنگ (شوکت ملک سے) تھانہ ٹمن کے علاقے بھگٹال میں 25 سالہ شکیل نامی نوجوان قتل، نوجوان کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق وجہ عناد کھیت میں بکریاں چھوڑنا ہے جس پر ملزمان نے شکیل نامی نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے بےدردی سے قتل کر دیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ٹمن پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کےلیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا، واضع رہے کہ رواں ہفتے تھانہ ٹمن کی حدود میں یہ قتل کی تیسری واردات ہے۔ جبکہ دوسری جانب عوامی حلقوں نے آر پی او راولپنڈی، ڈی پی او چکوال سے تحصیل تلہ گنگ میں آئے روز چوری اور قتل کی وارداتوں میں اضافے پر پولیس کے محکمے میں اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Shares: