امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوا سازی کی مصنوعات پر درآمدی ٹیکس میں بتدریج اضافے کا اعلان کر دیا، جس کے تحت آئندہ ڈیڑھ سال میں ٹیرف کو 250 فیصد تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دوا سازی کی مصنوعات پر کم شرح ٹیکس لاگو کی جا رہی ہے، جسے وقت کے ساتھ بڑھایا جائے گا تاکہ امریکا میں دوا سازی کے فروغ کو تقویت دی جا سکے۔اگلے 18 ماہ میں ٹیرف 150 فیصد تک بڑھایا جائے گا اور بالآخر 250 فیصد تک لے جانے کا ارادہ ہے تاہم ابتدائی ٹیرف کی درست شرح واضح نہیں کی گئی.صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد کئی بڑی دوا ساز کمپنیوں نے امریکا میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے، تاکہ مقامی پیداوار کو بڑھایا جا سکے اور امپورٹ پر انحصار کم ہو۔

ٹرمپ نے انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ اگلے ہفتے سیمی کنڈکٹرز اور چِپس پر ٹیرف کا اعلان متوقع ہے۔”ٹرمپ انتظامیہ کا یہ قدم ‘امریکا فرسٹ’ پالیسی کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد درآمدات کم اور مقامی صنعتوں کو فروغ دینا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار ترقی

اضافی ٹیرف، امریکی اقدام پر بھارت کا شدید ردعمل

ایپل کی امریکا میں مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

افغانستان میں دہشتگرد گروپس سرگرم، اقوام متحدہ کی رپورٹ پر پاکستان کی شدید تشویش

Shares: