باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے)شیخوپورہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ہدایت پر رکن صوبائی اسمبلی خرم اعجاز چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا اور ایڈمنسٹریٹو آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس سید اظہر عباس گیلانی کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں غریب اور مستحق خاندانوں میں 25 ہزار روپے مالی امدادی کے چیک تقسیم کیے چیک وصول کرنے والے غریب اور ضرورت مند افراد نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے مالی امداد کی اپیل کی تھی رکن صوبائی اسمبلی خرم اعجاز چٹھہ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے اس موقع پر کہا کہ غریب لو گوں نے حکومت پنجاب کو مالی امداد کیلئے درخواستیں دی تھیں جن میں سے آج 4 مستحق افراد میں 25، 25 ہزار روپے مالی امداد کے چیک تقسیم کئے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ غریب عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔

Shares: