جولائی میں ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلیٰ سطح پر بڑی انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے گریڈ 17 سے 22 کے 252 افسران کے تبادلے اور تقرریاں کر دی ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان تبادلوں اور تقرریوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ گریڈ 18 سے 21 کے 33 افسران کو اضافی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 22 کے ایک افسر اور گریڈ 21 کے 10 افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں، جبکہ گریڈ 20 کے 9، گریڈ 18 کے 131 اور گریڈ 17 کے 101 افسران کو بھی نئی ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں۔

تبدیل کیے جانے والوں میں ممبران، چیف کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈائریکٹر جنرلز شامل ہیں۔ تبدیل کیے گئے اہم افسران میں ریجنل ٹیکس افسر کراچی، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ، ایبٹ آباد اور حیدرآباد کے چیف کمشنرز بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے جولائی میں 748.6 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا تھا، جو مقررہ ہدف سے زائد ہے اور گزشتہ برس کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے۔ اس کارکردگی کے بعد تنظیمی سطح پر یہ وسیع پیمانے کی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

مصطفیٰ کھوکھر ریئل اسٹیٹ مافیا ، ایرانی صدر کے دورے کو سبوتاژ کیا جا رہا: عطا تارڑ

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 15 شہید، 70 زخمی

پی آئی اے کی پرواز کا سامان مدینہ منورہ میں رہ گیا،مسافروں کو مشکلات کا سامنا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں "پاکستان” کے نام کے استعمال پر پابندی

Shares: