قوم شہیدوں کو کبھی نہیں بھولے گی: یوم تکریم شہدا پرسیمناراورریلیاں

ڈی جی خان ،بھکر،اوکاڑہ،سیالکوٹ،میہڑ (باغی ٹی وی نمائندگان ) ڈی جی خان ڈویژن میں یوم تکریم شہدائے پاکستان کا آغاز نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی و خوشحالی کی خصوصی دعاؤں سے کیا گیاپاک فوج،پولیس اور دیگر شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی گئی۔شہداء کی یاد گاروں پر پھول رکھے گئے . اس حوالے سے پولیس لائنز ڈی جی خان میں سلامی دی گئی، یاد گار شہداء پر پھول رکھے گئے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور آر پی او
کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک،ڈی پی او محمد راشد ہدایت اور دیگر نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیاملک اور قوم کی سلامتی اور قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔پولیس لائنز سے آرٹس کونسل تک فلیگ مارچ کیا گیا.فلیگ مارچ میں کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر ،آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک،ڈی پی او محمد راشد ہدایت،پاک فوج،پولیس،رینجرز،سول سوسائٹی اور افسران نے شرکت کی۔راستوں اور چوک پر شہریوں کی طرف سے فلیگ مارچ کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیںکمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر، آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان،ڈپٹی۔کمشنر مہر شاہد زمان لک اور ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔کمشنرنے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی عزت و تکریم ہم سب پر لازم ہے۔شہداء اور ان کے خاندانوں سے عزت و تکریم کا رشتہ تا ابد قائم رہے گا۔،آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہا کہ قوم شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کی میراث کے تحفظ کا عہد کرتی ہے۔شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ،آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان، ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ آج ہم شہدائے وطن کی عظیم قربانیو ں کو سلیوٹ کرتے ہیں. ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا کہ پنجاب پولیس عوام کی جان و تحفظ کیلئے ہمیشہ تیار ہے
ڈی جی خان ڈویژن میں یوم تکریم شہدائے پاکستان عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ڈویژن کی مرکزی تقریب ڈی جی خان آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی جس میں شہداء کی فیملیز کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر،پاک فوج کے بریگیڈیئر عمر نواز جنجوعہ،آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک،ڈی پی او محمد راشد ہدایت اور دیگر نے شرکت کی .وطن عزیز کیلئے قربانیاں دینے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ڈیرہ غازیخان کے باسی یک جان نظر آئے، ڈیرہ غازیخان آرٹس کونسل میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیمینار منعقد کیا گیا۔پاک فوج اور پنجاب پولیس کے شہداء کی فیملیز کو گلدستے اور تحائف دیئے گئے افسران سول سوسائٹی اور شہریوں نے شہداء کی فیملیز کو سیلوٹ کیا-
بھکرسے باغی ٹی وی کے نامہ نگار اتباع رسول ملنگی کی رپورٹ کے مطابق وردی میں ملبوس ہر جوان وطن عزیز کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے مادر وطن کیلئے جان قربان کرنیوالےتمام شہداء ہمارے سروں کے تاج ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ یوم تکریم شہداء پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر شہداء کے ورثاءسمیت اے ڈی سی ریونیو مرزا ولید بیگ، محکمہ پولیس ودیگر سرکاری افسران،میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج 25 مئی یوم تجدید عہد ہے کہ ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور وقت آنے پر ماں دھرتی کیلئے اپنی جانیں بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔تقریب میں دیگر مقررین کی جانب سے شہدا پاکستان بالخصوص پاک فوج ،پولیس اور دیگر شہداء کی لازوال قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی جبکہ سکولوں کے ننھے طلباء وطالبات نے خوبصورت انداز میں شہداء پاکستان کیلئے ملی نغمے پیش کئے جنہیں شرکاء کی جانب سے خوب پزیرائی حاصل ہوئی ۔تقریب کے اختتام پر شہداء کی تکریم کے حوالہ سے ایک خصوصی واک کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔تقریب سے قبل پولیس کے جوانوں نے یادگار شہداء پر سلامی پیش کی۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے پولیس افسران کے ہمراہ کوٹلہ جام قبرستان میں شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور انکی قبور پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی-
اوکاڑہ سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار ملک ظفر کی رپورٹ کے مطابق قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو نہیں بھولتیں ، یوم تکریم شہید کے حوالے سے ڈی پی او منصور امان نے آصف شہید کی قبر پر بھی حاضری دی۔
اور فاتحہ خوانی کی اسکے بعد آصف شہید کے گھر چلے گئے جہاں پر ڈی پی او نے آصف شہید کے بچوں اور ماں باپ سے ملاقات کی اور انکے ساتھ وقت گزارا پولیس کی جانب سے پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی پولیس کی جانب سے شہداء کو سلامی بھی پیش کی گئی اس حوالے سے ڈی پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں شہداء کی لازوال قربانیوں اور غازیاں وطن کی بہادری اور جرات کی بدولت ہماری سرحدیں ناقابل تسخیرہیں ہمارے شہداء کی وجہ سے ہمارا آج اور کل محفوظ ہے زندہ قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو نہیں بھولتیں پوری قوم پاک فوج اور پولیس سیمت تمام فورسز کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے-
اوکاڑہ یونیورسٹی میں یوم تکریم شہدائے پاکستان کی تقریب کا انعقاد*
وائس چانسلر پروفیسر واجد، اے سی رینالہ ضیا اللہ اور دیگر مقررین کا خطاب
طلباء نے تقاریر اور نغموں کے ذریعے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا
اوکاڑہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افئیرز کی جانب سے یوم تکریم شہدائے پاکستان کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے کی جب کہ رینالہ خورد کے اسسٹنٹ کمشنر ضیااللہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب کے دیگر مقررین میں شعبہ اردو کی سربراہ ڈاکٹر سمیرا اعجاز، شعبہ سیاسیات کے سربراہ عثمان شمیم اور رینالہ کے ایس ایچ او اختر خان شامل تھے۔ سیکورٹی آفیسر نوبہار خان اور ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افئیرز ڈاکٹر امجد نے منتظمین کے فرائض سر انجام دیے۔ سیمینار میں طلباء نے تقاریر اور ملی نغموں کے ذریعے شہدا کی قربانیوں کی یاد تازہ کی اور ان کی خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے شہدا کے مرتبے اور تکریم کے حوالے سے اسلامی نقطہ نظر کی وضاحت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں آرمی اور سیکورٹی اداروں کے خلاف ہونے والی پراپیگنڈہ کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے کیونکہ آرمی اور ملک لازم و ملزوم ہیں۔ پروفیسر واجد نے شہدا کی تکریم کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا بھی اعلان کیا۔
مہمان خصوصی ضیااللہ نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ہماری زندگیاں ان سیکورٹی اہلکاروں کی مرہون منت ہیں جو اپنا آرام اور جانیں داو پہ لگا کر ملک کی خفاظت کرتے ہیں۔ ہمار ی فوج پے پناہ قربانیوں کے باعث خاص تکریم کی حقدار ہے۔
ڈاکٹر سمیرا نے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنی یادگاروں کی حفاظت اور تکریم کرتی ہیں۔ ہمیں شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ عثمان شمیم نے باقاعدگی سے ایسی تقریبات کے انعقاد کی اہمیت پہ زور دیا۔ اختر خان کا کہنا تھا کہ شہدا کے خاندان بہت تکالیف برادشت کرتے ہیں لہذا ہمیں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہیے۔ تقریب کے اختتام پہ مہمان اسپیکرز میں یونیورسٹی کی یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
سیالکوٹ سے باغی ٹی وی کے سٹی رپورٹر شاہد ریاض کی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں یوم تکریم شہداء عقیدت و احترام سے منایا گیا ، ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور بلندی درجات کے لیے دعا کی .
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے 1971 میں مشرقی پاکستان میں شہید ہونے والے میجر صابر کمال کے گھر جاکر انکے لواحقین سے ملاقات کی وطن عزیز کی سلامتی اور تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہید کی قربانی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے 1971 کی جنگ میں لاہور کے محاذ پر جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی غلام علی کے گھر جاکر انکے بیٹے سے ملاقات کی ، شہید کی قبر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور بلندی درجات کے لیے دعا کی ۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، قوم کے مستقبل کے لیے قربانی دینے والے شہداء اس قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے لیے انکے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، انتظامیہ انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ شہید میجر صابر کمال اور شہید سپاہی غلام علی کے لواحقین نے یوم تکریم شہداء منانے پر حکومت، پاک فوج کی قیادت کو زبردست سراہا۔
میہڑ سے باغی ٹی وی کے نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ کی رپورٹ کے مطابق 25مئی یوم تکریم شھدائے پاکستان کے حوالے سے میہڑ صرافہ بازار میں محمد علی جویو منظورعلی جویو امیرعلی جویو پریمی شوکت علی جویو، رائے بہادر اشوک کمار اور دیگر کی جانب سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، پروگرام میں صرافہ بازار میہڑ کے صراف اور سنیاروں نے بڑے تعداد میں شرکت کی اور پاکستان اور پاک آرمی آئی ایس آئی کے حق میں زوردار نعرے لگائے گئے ،مقررین نے کہا کہ پاکستان اور پاک آرمی کہ خلاف گندی زبان استعمال کرنے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں اور ہروقت تیار ہیں ، ہمارے بچے جان ومال پاک وطن پر قربان ہیں اور پاکستان کے شہداء کو ہم کبھی بھی بھول نہیں سکتے ہیں انہیں شہداء کی وجہ سے ھماراملک عزیز پاکستان شادوآباد ہے آخرمیں پیارے وطن پاکستان کی سلامتی اور شہدائے پاکستان کے حق میں دعائیں کی گئیں-

Leave a reply