ملک بھر میں 26 جون سے بارشوں کی پیشگوئی

کراچی میں 2 یا 3 جولائی کو بارش ہوسکتی ہے۔
0
182

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 26 جون سے یکم جولائی کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق 26 جون کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گی، 26 جون سے یکم جولائی کے دوران سندھ میں عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ،کراچی اور حیدرآباد میں بارش کا امکان ہے کراچی میں 2 یا 3 جولائی کو بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس کے علاوہ 27 جون سے یکم جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور اور دیگر شہروں میں بارش متوقع ہے جب کہ 26 سے 30 جون کے دوران بہاولپور ،ملتان، خانیوال، راجن پور اور رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے 28جون سے یکم جولائی کے دوران کے پی،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشیں ہوں گی جب کہ 26 سے 28 جون کے دوران لسبیلہ، خضدار، آوران، بارکھان اور نصیرآباد میں بارش کا امکان ہے، ہوا کا کم دباؤ بھارتی گجرات کے جنوب میں ہے۔

کراچی شہرمیں جاری گرمی کی غیرمعمولی لہر(ہیٹ ویو)میں جمعرات سےکمی آنا شروع ہوگی، منگل کوہیٹ ویو جیسی صورتحال کے دوران موسم گرم ومرطوب رہا، پارہ دوسرے روز بھی 41.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا شہرمیں منگل کو بھی انتہائی گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا،سمندری ہواؤں کی بندش کے سبب شدید حبس محسوس کی گئی،بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے کے سبب غیرمعمولی حدت رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دوسرے روزبھی 41.3ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 63فیصد رہاسرکاری ویدراسٹیشن کے علاوہ دیگرپرمتفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے، گلستان جوہر40ڈگری، پی اے ایف بیس فیصل 39ڈگری، پی اے ایف بیس مسرورپر36ڈگری جبکہ سب سے کم پارہ بن قاسم ٹاون میں 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکے مطابق آئندہ ایک سے دو روزمیں موجودہ گرمی کی لہرمیں بہتری آنا شروع ہوجائے گی۔

Leave a reply