حکومت پنجاب نے 26 نومبر کو تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران اٹک اور راولپنڈی میں درج مقدمات میں نامزد 20 ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اٹک اور راولپنڈی میں درج 8 مختلف مقدمات کے تناظر میں کیا گیا ہے، جن میں ملزمان پر دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ابتدائی طور پر انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے ان ملزمان کی ضمانتیں مسترد کر دی تھیں، تاہم ملزمان نے بعد از گرفتاری عدالت عالیہ سے رجوع کیا، جہاں سے انہیں ضمانت مل گئی تھی۔

پراسیکیوشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملزمان پر دہشت گردی کے سنگین الزامات ہیں اور سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ان کی دوبارہ گرفتاری اور تحویل میں لینا ضروری ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے اب سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی جس میں عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی ضمانتیں منسوخ کی جائیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان افراد کو دوبارہ تحویل میں لے سکیں۔

این اے 175 ضمنی انتخابات،حکیم شہزاد دونوں بیویوں کے ہمراہ کاغذات جمع کروانے پہنچ گئے

Shares: