میہڑ: نامعلوم مسلح ڈاکو بیوپاری سے 27لاکھ روپے چھین کر فرار

میہڑ،باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ)رمضان شریف کے مقدس مہینے میں بھی چوروں کاراج برقرار،بیوپاری سے نامعلوم مسلح افراد نے 27 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے
تفصیل کے مطابق رمضان شریف کے مقدس مہینے میں میہڑ پولیس نے میہڑ شہر کو چوروں اور لٹیروں کہ حوالے کردیا بی سیکشن تھانے کہ حدود میں دن دہاڑے مصروف ترین چوک پر 3 نامعلوم مسلح ڈاکو جنہوں نے ماسک پہنے ہوئے تھے رائس مل کے مالک شرجیل سولنگی سے اسلحہ کہ زور پر27 لاکھ روپے چھین کر باآسانی فرار ھوگئے ،مل مالک شرجیل سولنگی نے بتایا کہ بنک سے پیسے نکلواکر بیوپاریوں کو دینے جارہا تھا تویہ واقعہ پیش آیا ہے .
دوسری جانب پورے شہر میں کہیں بھی پولیس گشت یا پولیس پیکٹ نظر نہیں آرہی ہے ،متاثرہ شخص نے پولیس کےاعلیٰ افسران سے مطالبہ کیاہے کہ ملزمان کو گرفتارکرکے میرے ساتھ انصاف کیا جائے.

Leave a reply