28 سال ملازمت کرنے والے مرحوم کے لواحقین سے رشوت کی طلبی

0
42

قصور محکمہ ایجوکیشن کے ملازمین کا پیسے مانگنے کا انکوکھا انداز 2016 تک کے غریبوں کےکیس رشوت کے لئے دبا رکھے
قصور محکمہ ایجوکیشن کے ملازمین نے عبدالخالق نائب قاصد جو کہ دوران ڈیوٹی ملازمت کرتا فوت ہوگیا تھا کے آٹھ ماہ سے تمام واجبات روک رکھے ہیں ملازمین نے سی او ایجوکیشن کے احکامات ہوا میں اڑا دیے ملازمین اہل خانہ سے پیٹرول وغیرہ مانگتے ہیں
قصور محکمہ ایجوکیشن کی نااہلی آٹھ ماہ گزر جانے کے باوجود عبدالخالق نائب قاصد مرحوم جو کہ دوران ڈیوٹی وفات پا گیا تھا اور 28 سال تک محکمہ ایجوکیشن کی خدمت کر کے فوت ہوا اس مرحوم کا ایک بھی کیس پایا تکمیل کو نہ پہنچ سکا مرحوم نے ساری زندگی محکمہ ایجوکیشن کی خدمت کی ہے 3 کیسز کے نوٹیفکیشن ہونے کے باوجود مرحوم کے واجبات بل نہیں بنائے گئے اور نہ ہی اکاونٹ آفس سے مرحوم کا اکاؤنٹ اس کے بیوہ کے نا ہی ٹرانسفر کیا گیا اہل خانہ نے کئی چکر لگائے کوئی بھی بات سننے کو تیار نہیں مرحوم کا بیٹا محمد مبین جو کہ دسویں جماعت کا طالب علم ہے اپنی عرضی لے کر سی او ایجوکیشن کےپاس لےکر گیا
سی او ایجوکیشن کے حکم کے باوجود بھی ملازمین نے ایک بات بھی نہ سنی اور پیٹرول کے پیسے مانگنا شروع کر دیتے ہیں غریب کے اہل خانہ مایوس ہو چکے ہیں جہیز تکفین ۔گروپ انشورنس ۔گرانٹ آف ڈیتھ لیو انکیش منٹ۔ جی پی فنڈ ۔ پے منٹ آف سیلری کوئی بھی کیس آٹھ ماہ میں پایا تکمیل تک نہ پہنچا مرحوم کے اہل خانہ نے ڈپٹی کمشنر قصور اور سی او ایجوکیشن ناہید واصف اور اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل کی ہے کہ ہماری داد رسی کی جائے

Leave a reply