کابینہ ڈویژن نے یومِ تکبیر کے موقع پر 28 مئی 2025 (بدھ) کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، صوبائی دفاتر اور بلدیاتی کونسلز بند رہیں گی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور دیگر مالیاتی ادارے بھی تعطیل کے باعث بند ہوں گے۔یومِ تکبیر پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کے اعتراف کا دن ہے، جو ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے۔

یہ وہ دن ہے جب 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے چاغی پہاڑوں میں ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو اپنی دفاعی طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔پاکستان نے ان دھماکوں کے ذریعے بھارت کے پانچ ایٹمی تجربات کا جواب دیا اور دنیا کی ساتویں جبکہ مسلم دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت کے طور پر ابھرا۔

یومِ تکبیر کی مناسبت سے:ملک بھر میں سیمینارز، خصوصی تقریبات، ریلیاں اور تقاریر منعقد ہوں گی۔ان تقریبات میں ایٹمی پروگرام میں خدمات انجام دینے والے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔اس سے قبل وفاقی اور سندھ حکومت کی جانب سے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے جا چکے ہیں۔اسٹاک مارکیٹ سمیت تمام مالیاتی سرگرمیاں 28 مئی کو معطل رہیں گی۔

پی آئی اے کے کلاس بی شیئرز کی قیمت میں اچانک غیر معمولی اضافہ

سانحہ خضدار: بلوچستان اسمبلی میں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد منظور

نوشکی آئل ٹینکر حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی

Shares: