تین ون ڈے میچز کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے کپتان شائے ہوپ کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے، پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں صرف 8 رنز پر 3 کھلاڑی گنوا دیے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی اننگز میں کپتان شائے ہوپ 94 گیندوں پر 120 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ جسٹن گریوز نے 24 گیندوں پر 43 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور ساتویں وکٹ پر ہوپ کے ساتھ 50 گیندوں پر 110 رنز کی شراکت قائم کی۔اوپنر ایون لوئس نے 37 اور راسٹن چیز نے 36 رنز بنائے، جبکہ دیگر بیٹرز میں کیاسی کارٹی 17، شرفین ردرفورڈ 15 اور گداکیش موتی 5 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز اور صائم ایوب نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آخری 10 اوورز میں ویسٹ انڈیز نے 119 رنز اسکور کیے۔ٹاس پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
عطا اللہ تارڑ اور پی آئی او مبشر حسن ستارہ امتیاز کے لیے نامزد
اسحٰق ڈار 23 اگست کو بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے
امریکہ میں پاکستانی چاول کی درآمدات میں غیرمعمولی اضافہ متوقع
مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی سرحد کے قریب رات کا کرفیو








