باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، تیسری لہر میں کرونا کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، عید کے دن بھی کرونا سے 48 اموات ہوئی ہیں جبکہ 2517 نئے مریض سامنے آئے ہیں
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 77 ہزار 569 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ مجموعی اموات 19 ہزار 384 ہو گئی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے میں 30 ہزار 700 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 ہزار 517 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 4 ہزار 123 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق اب تک 8 لاکھ 73 ہزار 220 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں، ملک بھر میں مثبت کیسز کا تناسب 8 اعشاریہ ایک نو فیصد رہا۔
پنجاب میں 3 لاکھ 24 ہزار 106، سندھ 2 لاکھ 96 ہزار364 اور خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 26 ہزار 403 کورونا مریض موجود ہیں، بلوچستان 23 ہزار778 جبکہ گلگت بلتستان میں 5 ہزار 414 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔








