امریکا میں8 سالہ بچہ اپنے بیگ میں پستول لے کر اسکول آگیا جہاں غلطی سے اس سے گولی چل گئی-
باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر شکاگو میں منگل کی صبح والٹ ڈزنی میگنیٹ اسکول میں دوسری جماعت کے طالب علم پستول سکول لے آیا بچے نے اپنی ماں کا لوڈڈ پستول بستر کے نیچے سے پایا اور اسے بیگ میں رکھ کر اسکول لے آیا جہاں کلاس میں اس سے غلطی سے گولی چل گئی۔
اطلاعات کے مطابق گولی زمین سے اچھل کر کلاس میں موجود سالہ لڑکے کو لگی جسے فوراً مقامی اسپتال لے جایا گیا جبکہ طالبعلم کا بیگ اسکول کے سکیورٹی افسران کو دیا گیا اور ایک Glock 19 ہینڈ گن قبضے میں لے لی گئی۔
دوسری جانب واقعہ پیش آنے کے بعد عدالت نے بچے کی 28 سالہ ماں کو طلب کیا جہاں جج نے والدہ کو ڈانٹا اور اس پر بچے کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں مارچ میں امریکی شہر شکاگو میں تین سال کے بچے کے ہاتھوں غلطی سے گولی چلنے سے ماں ہلاک ہوگئی تھی شکاگو پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ شکاگو کے گاؤں ڈولٹن میں سپر مارکیٹ کی پارکنگ میں پیش آیا تھا جہاں گاڑی میں بچے کے ہمراہ اس کی 22 سالہ ماں بینیٹ بیٹھی تھی۔
گاڑی میں اس وقت بچے کا باپ موجود نہیں تھا تاہم کھیل کودکے دوران اسے گاڑی میں پستول دکھائی دی تھی جسے اٹھا کر وہ کھیلنے لگا، اسی دوران پستول سےگولی چلی جوڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی ماں کی کمرمیں پیوست ہوگئی پستول بچےکے والد کے نام پر تھی جسے واقعے کے بعد گرفتار کرلیا تھا-