مزید دیکھیں

مقبول

دوسری شادی کی خواہش، بیوی نے شوہر کی انگلیاں توڑ دیں

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایک خاتون نے دوسری شادی کی خواہش پر اپنے شوہر کی انگلیاں توڑ دیں۔

باغی ٹی وی : عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست الفجیرہ میں میاں بیوی کے درمیان معمولی سے بات پر جھگڑا ہوگیا، دونوں نے ایک دوسرے کو زدوکوب کیا اور مارا پیٹا شوہر نے تھپڑ مارا جس کی وجہ سے اس کی بیوی کی سماعت پر فرق پڑا اور اسے سننے میں مشکلات پیش آنے لگیں اس دوران بیوی نے خود کو کمرے میں بند کرلیا شوہر نے دروازہ توڑنے کی کوشش کی جس پر مشتعل بیوی نے اچانک دروازہ کھول کر شوہر کی انگلیاں پھنسا دی۔

دروازے میں ہاتھ آنے سے شوہر کی انگلیوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور ایمرجنسی میں اسپتال جانا پڑا اس دوران بیوی تھانے پہنچ گئی اور شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست کی جس پر پولیس نے بتایا کہ آپ کے شوہر نے پہلے ہی آپ پر مقدمہ کر رکھا ہے۔

میموری کارڈ کے تنازعہ پر بھائی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

خاتون نے حکام کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے دوسری عورت سے شادی کرنے کے فیصلے اور اسے ازدواجی حقوق دینے سے انکار پر طیش میں آگئی تھی۔

پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے فیملی کورٹ میں پیش کیا متحدہ عرب امارات کی فوجداری عدالت نے ایک 25 سالہ ایشیائی خاتون کو دوسری عورت سے شادی کرنے کے بارے علم ہونے پر شوہر کی انگلیاں توڑنے کے جرم میں 6 ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سنائی ہے۔

سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ڈرائیور گرفتار

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا تھا ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان نےواقعہ کا نوٹس لیا اور ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کی قیادت میں شفیق آباد پولیس نے بروقت کاروائی کی، شفیق آباد پولیس نے کاروائی کرتے واقعہ میں ملوث ملزم عاقب کو گرفتار کر لیا .ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو ناچاقی لڑائی جھگڑا پر پیش آیا,زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جو علاج معالجہ کے بعد گھر واپس آ گئی ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے، ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے,

ہسپتال کے واش رومز میں لڑکی کیساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا وارڈ بوائے گرفتار

قبل ازیں لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت نے شادی سے انکار پر لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے 2 افراد کو عمر قید، 21، 21 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان محمد احمد اور شاہ نواز کو عمر قید، 21، 21 سال قید کے علاوہ 42 ، 42 لاکھ دیت اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم سنایا ،مقدمے کے مطابق ملزمان نے شادی سے انکار پر لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا ،عدالت نے ملزمان محمد احمد اور شاہ نواز کو ٹرائل مکمل ہونے کے بعد سزا سنائی، ملزمان نے شادی سے انکار پر تیزاب سے بھرا جگ مدعیہ پر پھینکا تھا24 سالہ متاثرہ شخص نے بتایا کہ اس کی بیوی کو اس کے دوبارہ شادی کا فیصلہ قبول نہیں تھا اس لیے اس نے اپنے شوہر پر حملہ کیا ۔

شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا