دو سال ہو گئے، خورشید شاہ جیل میں، آج ہی فیصلہ کریں گے، سندھ ہائیکورٹ نیب پر برہم

0
47
دو سال ہو گئے، خورشید شاہ جیل میں، آج ہی فیصلہ کریں گے، سندھ ہائیکورٹ نیب پر برہم #Baaghi

دو سال ہو گئے، خورشید شاہ جیل میں، آج ہی فیصلہ کریں گے، سندھ ہائیکورٹ نیب پر برہم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی

پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کے وکیل مخدوم علی خان نے عدالت میں دلائل دیئے اور کہا کہ 44گواہوں میں سے صرف 3 کے بیانات ہوئے، عدالتی فیصلوں کے تناظر میں خورشید شاہ کو ضمانت دی جائے،جسٹس امجد علی سہتو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں دو ہفتے کی مہلت لی، مہینے گزر گئے، جسٹس امجد علی سہتو نے نیب حکام سے استفسار کیا کہ فائنل ریفرنس کہاں ہے؟ بتائیں دو سال میں کیا کیا؟

ڈائریکٹر نیب سکھر نے عدالت میں کہا کہ کچھ مہلت دی جائے، دستاویزات پیش کر دیں گے،جس پر عدالت نے کہا کہ کیس کو آج ہی سن کر فیصلہ کریں گے، عدالت نے سوال کیا کہ سکھر سے آئے ہیں، کوئی دستیاویزات لائے ہیں؟ گاڑی میں کچھ فائلیں ہی تو رکھنا تھیں، خورشید شاہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ خورشید شاہ کے خلاف کوئی ایک ثبوت نہیں، پراسکیوٹر نے کہا کہ نیب پوری طرح ریفرنس چلانے کی کوشش کر رہا ہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک شخض کو 20 ماہ رکھنے کے بعد بھی فائنل ریفرنس داخل نہیں ہوا،

قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں ،

واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے

Leave a reply