سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(شاہدریاض سٹی رپورٹر) نالہ ڈیک میں سپوال کے مقام سے 18پائونڈ وزنی انڈین ساختہ تین اینٹی ٹینک مائنز برآمد،بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا کر تحویل میں لے لیں۔
محکمہ سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے مقامی لوگوں کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نالہ ڈیک کے سیلابی پانی میں ایل او سی پر انڈیا کی جانب سے نصب کی جانے والی اینٹی ٹینک مائنز،جوپانی کے بہاؤ کی وجہ سے پاکستان کے سرحدی علاقہ کی تحصیل ظفروال کے نواحی علاقہ سپوال کے مقام پر نالہ ڈیک کی ریت میں دبی ہوئی 18پاونڈ وزن کی انڈین ساختہ دو اینٹی ٹینک مائنز نکال کر علاقہ مکینوں اور انکے مویشیوں کو کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے محفوظ بنا لیا گیا۔

سول ڈیفنس آفیسر کے مطابق نالہ ڈیک سے ملنے والی3بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائنز سیلابی پانی میں بہہ کر آئیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریاؤں اور نالوں میں نہانے پر سخت پابندی ہے ۔

Shares: