03 اپریل کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات

1928ء مجید نظامی، پاکستان کے اشاعتی ادارے نوائے وقت گروپ کے چیف ایڈیٹر اور پبلیشر
0
91

03 اپریل کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1879ء آغا حشر کاشمیری، اردو مصنف (وفات : 1935ء)

1896ء نکولے سیمینو، نوبل انعام (1956ء) یافتہ روسی کیمیاء دان۔ انھیں کیمیائی ٹرانفورمیشن پر ان کے کام کے حؤالے سے جانا جاتا ہے ۔ (وفات : 1986ء)

1903ء كملا دیوی چٹو پادھیا ئے، سماجی مصلح اور مجاہد آزادی

1914ء ایس ایچ ایف جے مانیکش ہندستان کے پہلے فیلڈ مارشل بمقام امرتسر

1924ء مارلن برانڈو، امریکی اداکار (وفات : 2004ء)

1928ء مجید نظامی، پاکستان کے اشاعتی ادارے نوائے وقت گروپ کے چیف ایڈیٹر اور پبلیشر (وفات : 2014ء)

1929ء فضل الرحمان خان ، برطانوی ہندوستانی نژاد امریکی سول انجیئنر،معمار ، فضل الرحمن خان کو تعمیراتی انجنیئرنگ کا آئن سٹائن کہا جاتا ہے۔ انھوں نے بلند و بالا عمارتیں تعمیر کرنے کی ایک ایسی تکنیک متعارف کرائی جس کی وجہ سے ٹوئن ٹاور جیسی بلند و بالا عمارتیں تعمیر ہو سکیں۔ فضل الرحمان کے ایجاد کردہ طریقے کی بدولت امریکا میں بلند عمارتوں کی تعمیر کا نیا دور شروع ہوا جس کی مدد سے کم لوہے کے استعمال سے عمارتیں تعمیر ہوئیں۔ (وفات : 1982ء)

1930ء ہلمٹ کول، ڈوئچ چانسلر

1958ء ایلک بالڈون، امریکی اداکار

1961ء ایڈی مرفی، امریکی اداکار

1962ء جیا پردا، بھارتی فلمی اداکارہ اور سایستدان ، راشٹریہ لوک دل، اتر پردیش کی طرف سے سابق رکن پارلیمان

1962ء سلمیٰ آغا، سابقہ پاکستانی اور بھارتی فلمی اداکارہ اور پس پردہ گلوکارہ

1963ء حسن سدپارہ، سدپارہ گاؤں، سکردو کے رہنے والے پاکستانی کوہ پیما، جنھوں نے آٹھ ہزاری جن میں ماؤنٹ ایورسٹ سمیت کے ٹو ،گاشر برم -1، گاشر برم -2، نانگا پربت، بروڈ پیک کو سر کیا۔ (وفات : 2016ء)

1965ء نازیہ حسن، پاکستانی پاپ گلو کارہ، ٭3 اپریل1965ء پاکستان کی مشہور گلوکارہ نازیہ حسن کی تاریخ پیدائش ہے۔ نازیہ حسن کراچی میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پاکستان ٹیلی وژن کے مشہور پروگرام سنگ سنگ چلیں سے کیا جس میں ان کے بھائی زوہیب حسن بھی ان کے ساتھ شرکت کرتے تھے۔ ان دونوں بھائی بہن نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم بھی حاصل کی۔ پاکستان پاپ موسیقی کو روشناس کرانے کا سہرا بھی انہی بھائی بہن کو جاتا ہے۔ عالمی سطح پر نازیہ حسن کو اس وقت شہرت ملی جب انہوں نے بھارتی موسیقار بدو کی موسیقی میں فلم قربانی کا مشہور نغمہ آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے ریکارڈ کروایا۔ اس نغمے نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے اور اس پر انہیں بھارت کا مشہور فلم فیئر ایوارڈ بھی عطا ہوا۔ وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی شخصیت تھیں۔ فلم قربانی کے اس نغمے کی مقبولیت کے بعد نازیہ اور زوہیب حسن کا مشہور البم ڈسکو دیوانے ریلیز ہوا۔ اس کیسٹ نے بھی فروخت اور مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔ نازیہ حسن اور زوہیب حسن نے پاکستان میں پاپ موسیقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا اور صاف ستھرا انداز اپناتے ہوئے عالمی شہرت حاصل کی۔ دونوں بہن بھائی نے جب جدید انداز میں ٹیلی وژن اور اسٹیج پر پرفارم کرنے شروع کیا تو ان پر اعتراضات کی بھرمار بھی ہوئی لیکن دونوں سب اعتراضات سے بے نیاز آگے بڑھتے رہے۔ نازیہ حسن اور زوہیب حسن کے دیگر مقبول کیسٹوں میں بوم بوم اور ینگ ترنگ کے نام سرفہرست ہیں۔ 1995ء میں نازیہ حسن کی شادی مرزا اشتیاق بیگ سے ہوئی، ان کے ایک بیٹا بھی ہوا۔ شادی کے کچھ عرصے کے بعد اطلاع ملی کہ نازیہ حسن کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔ اس کے بعد ان کے اپنے شوہر اشتیاق بیگ سے اختلافات کی خبریں بھی منظرعام پر آئیں۔ نازیہ حسن 13 اگست 2000ء کو لندن میں وفات پاگئیں۔وہ نارتھ لندن کے مسلم قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

1966ء یاسین ملک، جموں و کشمیر کے حریت پسند رہنما اور کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ

1973ء ریحام خان، برطانوی، پاکستانی صحافی اور تحریکِ انصاف کے سربراہ کی سابقہ بیوی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلاش ، ترتیب و ترسیل: آغا نیاز مگسی

Leave a reply