چین نے پاکستان کو دیے گئے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضے کو رول اوور کر دیا ہے، جس کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس گزشتہ تین سال سے موجود 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرض ایک بار پھر رول اوور کیا گیا ہے، جب کہ ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے دیگر کمرشل قرضے بھی مؤخر کر دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ ایک ارب 30 کروڑ ڈالر دو ماہ قبل پاکستان کی جانب سے واپس کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ پاکستان کو مشرقِ وسطیٰ کے کمرشل بینکوں سے بھی ایک ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔
ملک نے 50 کروڑ ڈالر کی ملٹی لیٹرل فنانسنگ بھی حاصل کی ہے، جو آئی ایم ایف سے طے شدہ معاہدوں کے تحت 30 جون تک زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچانے کی شرط پوری کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔
افسران کو نفسیاتی مریض بننے سے بچایا جائے.تحریر:ملک سلمان