کراچی: نارتھ ناظم آباد سے کچرا کنڈی سے تین بچوں کے بوتلوں میں بند جنین ملے ہیں جو بوتلوں میں بند کرکے پھینکے گئے تھے۔

باغی ٹی وی: یہ افسوسناک واقعہ شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں واقعہ پیش آیا، ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق شہری کی جانب سے ہیلپ لائن پر بچوں کے بوتلوں میں بند جنین کی اطلاع دی گئی، خدارا ایسی حرکتیں نہ کی جائیں ، کوئی بھی نوزائیدہ کو کچرا کنڈی ندی نالوں میں نہ پھینکے۔

پولیس کے مطابق اطراف کے مقامات سے سی سی ٹی وی حاصل کی جارہی ہیں لاشیں کس نے پھینکی فوٹیج کی مدد سے تلاش کیا جائے گا،واقعہ بظاہر اسقاط حمل کا معاملہ لگتا ہے واقعے کا مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا جائے گا۔

بارش نے میچ دوبارہ روک دیا، پاکستان کی جیت کا امکان

واضح رہے کہ قبل ازیں روں ماہ جولائی میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے سندھ پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے پر اب مقدمات درج کیے جائیں گےیہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ کچرا کنڈیوں یا سنسان مقامات سے نوزائیدہ کی لاشیں ملتی ہیں، رفاہی اداروں کے تحت نوزائیدہ بچوں کی لاشیں سپرد خاک کردی جاتی ہیں۔

غلام نبی میمن نے حکم دیا تھا کہ رفاہی اداروں کو پابند کیا جائے کہ لاش ملنے پر پولیس کو مطلع کیا جائے، نوزائیدہ بچوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی مکمل کی جائے، متعلقہ اسپتال میں موجود میڈیکو لیگل آفیسر (ایم ایل او) لاش کا معائنہ کرے، نوزائیدہ بچوں کی لاشیں تدفین کے لیے رفاہی اداروں کو دیتے وقت بھی قانون کے مطابق کارروائی کرنا ہوگی۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ن لیگ کے الیکشن سیل کے چیئرمین مقرر

Shares: