سیمنٹ کے ٹرک سے 3 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد

منشیات ٹرک کے خفیہ خانوں میں رکھی گئی تھی
0
97
anf

سندھ: جیکب آباد میں سیمنٹ کے ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔

باغی ٹی وی: اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کے مطابق جیکب آباد میں اے این ایف نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،دوران آپریشن ضلع خیر پور جانے والے ٹرک کو پکڑا گیا، سیمنٹ کے ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی منشیات ٹرک کے خفیہ خانوں میں رکھی گئی تھی، 620 کلو گرام منشیات کی مالیت 3 کروڑ سے زائد ہے۔

قبل ازیں ڈائریکٹر کراچی زون ضعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاؤن کیا گیا ،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی بہاول اوستو کے احکامات پر چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزم انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھاملزم حمزہ سہیل کو کراچی کے علاقے بہادرآباد سے گرفتار کیا گیا-

ملزم بغیر لائسنس کے عجوہ ٹریول کے نام سے ایجنسی چلا رہا تھا،ملزمان سادہ لوح شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم وصول کر رہے تھےابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے متعدد شہریوں سے بیرون ممالک بھجوانے کے نام پر پاسپورٹ وصول کئے چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 13 عدد پاسپورٹس، 12 چیک بکس، لیپ ٹاپس اور دیگر دستاویزات برآمد کر لئے گئے ملزم لائسنس کے حوالے سے بھی حکام کو مطمئن نہ کر سکا ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز ترجمان ایف آئی اے ساہیوال پولیس نے ناجائز اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی،ساہیوال پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ناجائز اسلحہ کی بڑی کھیپ کی ترسیل ناکام بنا دی، ساہیوال پولیس نے ناکہ بندی کے دوران گاڑی کی تلاشی پر 114 پستول ، 18 رائفلز اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کر لیں، ساہیوال پولیس نے اسلحہ قبضہ میں لیکر نوشہرہ کے رہائشی ملزم نعیم کو گرفتار کر لیا-

دوسری جانب حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا چھاپے کے دوران ملزمان سے بھاری رقوم برآمد کی گئی گرفتار ملزمان میں فلک نیاز اور اسد اللہ شامل ہیں،ملزمان کو دین پلازہ پشاور صدر سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 45 لاکھ پاکستانی روپے، 550 سعودی ریال ، 900 اماراتی درہم اور 1200 ملائشین رنگٹ برآمد ہوئے۔ ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply