بھکر،باغی ٹی وی(نامہ نگار اتباع رسول ملنگی)جھنگ موڑ پرمزدار اورہائی لکس ڈالے میں تصادم 3 جاں بحق،20 سے زائد زخمی
تفصیل کے مطابق بھکرمیں جھنگ موڑ نزد محبوب نگر پر شہہ زور اور ہائی لکس ڈالے میں خوفناک تصادم ہوا ہے ،شہہ زور ڈالے پر24 مزدور سوار تھے جن میں سے تین افراد جانبحق اور دیگر زخمیوں کو ریسکیو 1122کی جانب سے فوری ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، حادثہ کی وجوہات اوور سپیڈ بتائی جارہی ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او محمد نوید ،اے ڈی سی ریونیو مرزا ولید بیگ اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان فوری ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے ہسپتال کے ایم ایس کو ہدایات جاری کی کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی عمدہ ترین سہولیات فراہم کی جائیں اور اس سلسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ حادثہ میں جانبحق 3 افراد میں سے ایک شخص موقع پرجانبحق ہوگیا جبکہ 2افراد نے ہسپتال میں آکر دم توڑ دیا ،ہسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ 4افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Shares: