باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی،3 دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا
0
136
ISPR

راولپنڈی: باجوڑ کے علاقے بٹوار میں پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ کے علاقے بٹوار میں پاک افغان سرحد پر تین دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلےکے بعد تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ افغانستان سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام میں پاکستانی سرحدی چوکی پر فائرنگ کی سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی، فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو نقصان پہنچا،فائرنگ کے تبادلے میں نائیک عبدالرؤف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے پاکستان افغان عبوری حکومت کو مؤثربارڈر منیجمنٹ کویقینی بنانےکا بارہا کہتا رہا ہے، توقع ہےکہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

نواز شریف نے دہشت گردی کو ختم کیا ،عطا تارڑ

قبل ازیں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔اتوار کو آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس کے نتیجے پانچ دہشت گرد واصل جہنم ہو گئے اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا اور اسلحہ، گولہ بارود اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

ممالک جہاں 2024 کا آغاز ہوچکا ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ہماری بربادی کے اسباب

Leave a reply