کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر حملے کرنے والے تین دہشت گرد جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گئے-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کی جوابی کارروائی پر ایک دہشت گرد فوری مارا گیا جبکہ باقیوں نے ایک گھر میں پناہ لی جن سے پولیس کا بیس منٹ تک مقابلہ چلتا رہا، بعد ازاں گھر میں پناہ لینے والے دہشت گرد بھی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
قبل ازیں سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک کر دئیے، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے ہیں ، آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا، مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں سمیت شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلئیرنس آپریشن کیا جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔