ٹھٹھہ : پولیس منشیات فروشوں پر بھاری پڑگئی ،3 گرفتار

ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) پولیس منشیات فروشوں پر بھاری پڑگئی ،3 گرفتار
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جھمپیر سب انسپکٹر اختیار علی پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت جھمپیر تا جھرک روڈ یعقوب بروہی ہوٹل کے قریب کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم پیر لطف اللہ عرف بلاول کو 2015 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھمپیر پر مقدمہ درج کردیا۔
مقدمہ نمبر 18/2023 سیکشن 9-1-3(C) نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ جھمپیر۔
سب انسپکٹر محمد حسن پتافی تھانہ گھوڑاباڑی اور انچارج پولیس پوسٹ پیرپٹھو سب انسپکٹر رسول بخش پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت پیرپٹھو داتار چوک اور ور شہر میں کارروائیاں کرکے 2 منشیات فروش ملزمان بلاول پٹھان کو 1020 گرام چرس اور ابراہیم جت کو 43 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھوڑاباڑی پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔مقدمہ نمبر 18/2023 سیکشن 9-1-3(C) نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ گھوڑاباڑی۔مقدمہ نمبر 19/2023 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ گھوڑاباڑی۔

Leave a reply