5منزلہ عمارت کے 3فلور دہشت گردوں سے کلیئر کرالئے،وزیراعلیٰ

murad ali shah

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پولیس چیف آفس میں دہشت گردوں کے حملے سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ پولیس چیف آفس کی 5منزلہ عمارت کے 3فلورز کو پولیس اوررینجرز نےکلیئر کرالیا ہے
نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیراعلیٰ نےکہا کہ دہشت گردوں نے 7 بج کر 10 منٹ پر حملہ کیا عمارت کی چھت پر بھی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ہے۔انہوں نےکہا کہ وہ اس وقت سینٹرل پولیس آفس میں ہیں اور صورت حال کو خود مانیٹر کررہے ہیں، کوشش ہے کم سے کم نقصان ہو
شارع فیصل پر کراچی پولیس کے ہیڈ آفس پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
حملے میں پولیس اہلکار سمیت 2افراد جاں بحق اور چار زخمی بھی ہوئے ،جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ پولیس کانسٹیبل غلام عباس اور 35 سالہ اجمل مسیح شامل ہیں ۔ جبکہ زخمیوں کی میں 50 سالہ پولیس کانسٹیبل عبداللطیف ،35 سالہ رینجرز انسپکٹر عبدالرحیم،35 سالہ رینجرز اہلکار عمران اور 22 سالہ ایدھی رضاکار ساجد شامل ہیں
شام 7 بج کر 10 منٹ پر دہشت گردوں نے پولیس چیف آفس پر اچانک حملہ کردیا جس پر پولیس کمانڈوز، رینجز اور پاک فوج کے دستے بھی کلیئرنس آپریشن کیلیے پہنچے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جدید ہتھیاروں اور پولیس وردی میں ملبوس 8 دہشت گرد کے پی آفس میں داخل ہوئے، جن میں سے کچھ عقبی دروازے جبکہ کچھ مرکزی دروازے سے داخل ہوئے۔ مرکزی دروازے پر دہشت گردوں نے تعینات اہلکاروں پر شدید فائرنگ بھی کی۔
پولیس آفس کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکےبھی سنےگئے ہیں ۔ہیڈکوارٹرز کی لائٹس بندکردی گئی ہیں۔
رینجرز اور پولیس نے پولیس آفس کو چاروں طرف سےگھیرے میں لے لیا ہے۔
5 منزلہ عمارت کے 4 فلور دہشت گردوں سے خالی کرالئے گئے، دہش گرد چھت پر ہیں ،ایس ایس یو کے اسنائپرز اطراف میں تعینات کردیئے گئے ہیں، زخمیوں کو عمارت سے نکالا جارہا ہے
ڈی آئی جی نے بتایا کہ دہشت گرد عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر موجود ہیں، پولیس کی مزید نفری کو طلب کیا گیا ہے، کے پی او میں اعلی افسران بھی موجود ہیں۔
ترجمان رینجرزکے مطابق کراچی پولیس چیف آفس پر حملے کی اطلاع پر رینجرز کیو آر ایف نے جائے وقوعہ پہ پہنچ کر ایریا کا گھیراؤ کرلیا۔رینجرز نے پولیس کے ہمراہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔ابتدائی طور پر 8 سے 10 مسلح دہشت گردوں کی جانب سے کارروائی اور موجود گی کی اطلاع پر کاروائی عمل میں لائی گئی
کے پی او میں پولیس اہلکار آفس کی چھت پرموجود ہیں اوردہشت گردوں کا مقابلہ کررہےہیں

Leave a reply