وزیراعظم کےاعلان کےساڑھے تین ہفتےبعدبھی عملدرآمد نہ ہو سکا ، بجلی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی نہ ہوسکی،
میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق وزیراعظم کےاعلان کو ساڑھے3 ہفتے گزر گئی ،وزیراعظم کےاعلان کے بعداب تک مجموعی طورپربجلی صرف 4 روپے 97 پیسےفی یونٹ سستی کی گئی۔کمی ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں کی گئی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں 1.36 روپےفی یونٹ کمی کی گئی جبکہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی1.90روپے فی یونٹ سستی کی گئی، اسی طرح پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی کی قیمت 1.71 روپے فی یونٹ کم کی گئی۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں (ڈسکوز) مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کراچکی ہیں، ڈسکوز کی درخواست پر نیپرا 29 اپریل کو سماعت کرے گا۔ڈسکوز نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 51 ارب93کروڑ30 لاکھ روپےکمی کی درخواست کی ہے، تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کتنی سستی ہوگی ؟فیصلہ نیپرا کرے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے 3 اپریل کو گھریلو صارفین کے لیے بجلی 7 روپے 41 روپےفی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سینیٹ الیکشن میں حمایت ، پیپلز پارٹی کا ایم کیو ایم سے ربطہ ، ملاقات کو مثبت قرار
کراچی، وکلا نے احتجاج کے دوران پولیس موبائل توڑ دی
کینیڈا فیسٹیول میں بےقابو گاڑی لوگوں پر چڑھ گئی، متعدد افراد ہلاک
بھارتی اشتعال انگیزی،کراچی کا معذور نوجوان علاج سے محروم
حکومت کا مشیر قومی سلامتی کی خالی آسامی پر تعیناتی پر غور