پیرمحل باغی ٹی وی(وقاص شریف نامہ نگار) سندھیلیانوالی اور گردونواح میں موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی تین الگ الگ وارداتیں تھانہ اروتی نے مقدمات درج کر لئے
تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل ڈکیتی کی پہلی واردات علی افضل ٹریڈر عبدالحکیم کے ریکوری مین کے ساتھ پیش آئی جب وہ سندھیلیانوالی سے معمول کی ریکوری کے بعد عبدالحکیم واپس جا رہا تھا ریکوری مین مدثر جب جوسا کے قریب پہنچا تو تین مسلح ملزمان نے اسے روکا اور اس سے کراؤن موٹر سائیکل مالیت 40 ہزار اور ایک موبائل مالیت 17 ہزار چھین لئے جبکہ اُس کے ساتھی محسن مقبول سے موبائل مالیت 20 ہزار بھی چھین لیا ۔ دوسری واردات سند یلیا نوالی میں اُس وقت ہوئی جب بستی لسوڑی والا موضع شاہ پور کا رہائشی سندھیلیانوالی سے سودا سلف لیکر گھر آیا اپنی موٹر سائیکل گھر کے گیٹ پر کھڑی کی اور سودا سلف گھر دینے چلا گیا ۔ تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو موٹرسائیکل غائب تھی ۔ موٹر سائیکل کی مالیت 55 ہزار روپے تھی جسے نامعلوم چور لے اڑے ۔ تیسری واردات 776 گ ب کے محمد رمضان ولد علی محمد کے ساتھ پیش آئی جب وہ قلخوانی کے سلسلہ میں قریبی گاؤں 774 گ ب اپنی موٹر سائیکل پر گیا ۔ قل خوانی کے بعد واپس آیا تو 55 ہزار مالیت کی موٹر سائیکل غائب تھی ۔ تھانہ اروتی نے تینوں وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں

Shares: