شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے تین بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا اور خودکش حملے کے لیے تیار کی گئی گاڑی کو تباہ کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا، جس میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افراد پر کارروائی کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ایک بڑی دہشت گردی کی کارروائی کے لیے خودکش گاڑی تیار کی جا رہی تھی جسے بروقت نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ علاقے میں مکمل کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور تلاشی کے دوران کسی بھی دیگر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشن "عزمِ استحکام” کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر قیمت پر اقدامات جاری رکھیں گے

سربراہ پاک بحریہ کااگلے مورچوں کا دورہ، 3 جدید ہوورکرافٹ پاک میرینز میں شامل

پیپلز پارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق

Shares: