3 خواتین اراکین اسمبلی اہل یا نااہل، عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

0
47

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبا د ہائیکورٹ نے خواتین اراکین اسمبلی کی اہلیت بارے فیصلہ سنا دیا

عدالت نے نااہلی کی تمام درخواستیں مسترد کر دیں اور اراکین کی اہلیت کو برقرار رکھا.اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پاکستان مسلم لیگ کی طاہرہ بخاری، شائستہ پرویز اور عبداللہ خان کی جانب سے دائر کردہ درخواستوں سماعت کی تھی اور فیصلہ محفوظ کیا تھا

گزشتہ سماعت پر عدالت نے استفسار کیا تھا کہ کیا مخصوص نشست کی نااہلی کیلئے آج تک الیکشن ٹریبونل میں کیس آیا؟ جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ابھی تک مخصوص نشست کی نااہلی کیلئےکوئی درخواست نہیں آئی.

عدالت میں دائر درخواست میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملیکہ بخاری کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریج تک دوہری شہریت رکھتی تھیں۔ تاشفین صفدر کے متعلق دائر درخواست میں بھی کہا گیا تھا کہ انہوں نے بھی اپنی دوہری شہریت سے متعلق معلومات الیکشن کمیشن آف پاکستان سے چھپائی تھیں۔

کنول شوزب کے متعلق دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ووٹ تبدیلی سے متعلق غلط بیانی کی تھی۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی تینوں خواتین مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پہ اراکین قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں. عدالت نے آج محفوظ فیصلہ سنا دیا اور اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے کی استدعا مسترد کر دی

Leave a reply